اسلام آباد: پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے بقایاجات کیلئے بڑی رقم جاری کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسٹیل مل کو 2 ارب 87 کروڑ 13 لاکھ سے زائد کی رقم جاری کردی، تاہم وزارت صنعت و پیداوار نے وفاق سے رقم جاری کرنے درخواست کی تھی۔
ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی رقم جاری کرنے کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی )ای سی سی( نے کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے اسٹیل مل 2ارب 87 کروڑ سے زائد کی رقم 20 سال کے قرض پر دی ہے جبکہ اسٹیل ملز کی جانب سے یہ رقم 20 سال میں سود سمیت واپس کی جائے گا۔