سیمپسنزکارٹون کی ایک اورپیشگوئی درست ثابت،سی ای اوٹیک کوگھربھیج دیاگیا


سی ای او ٹیک اینڈی بائرن کو چھٹی پر گھر بھیج دیاگیا/ فوٹو ایکس گریب

سیمپسنز کارٹون کی ایک اور پیشگوئی درست ثابت ہوگئی۔ سی ای او ٹیک اینڈی بائرن کا معاشقہ منظرعام پرآنے پرجو تصویر سامنے آئی ہے وہ سیمپسنز کارٹون نے پہلے ہی جاری کردی تھی۔

معاشقہ سامنے آنے پر سی ای او ٹیک اینڈی بائرن کو چھٹی پر گھر بھیج دیاگیاہے۔

سوشل میڈیا پر سی ای او ٹیک اینڈی بائرن کاکمپنی کی ایچ آرہیڈ کرسٹن کیبوٹ کے ساتھ معاشقہ منظرعام آچکاہے۔ اس سلسلے میں ایک ویڈیواور تصویر وائرل ہوئی ہے۔

زیرگردش تصویرسے ملتے جلتے کرداروں کواسی انداز میں سیمپسنز کارٹوں کے میٹڈ سیریزمیں پہلے ہی  دکھایاگیاتھا۔

اینڈی بائرن اور کمپنی کے ایچ آر ہیڈ کرسٹن کیبوٹ کو کولڈ پلے کنسرٹ میں کیمرے نے پکڑلیاتھا۔

ان کی یہ ویڈیو اور تصویروائرل ہورہی ہیں۔ یہ وہی لمحہ تھا کہ جس کی پیش گوئی سمپسنز نے پہلے ہی کردی  تھی۔

سیمپسنزکارٹون کی سیریزمیں دو پیلے رنگ کے کارٹون کرداروں کوپہلے ہی اسی انداز میں دکھایاگیاتھا۔

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔