رونالڈو کی اہلیہ نے شادی پر کتنے مالیت کے زیورات پہن رکھے تھے؟ قیمت جان کر ہوش اڑجائیں گے
جارجینا کے عروسی زیورات میں سب سے نمایاں ہار تھا جس میں 50 قیراط کا شاندار تراش والا ہیرا جڑا ہوا تھا۔
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی اہلیہ جارجینا روڈریگز نے شادی کے موقع پر 250 قیراط سے زائد ہیروں سے تیار کردہ زیورات پہن کر سب کی توجہ حاصل کرلی جن کی مجموعی مالیت 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک بتائی گئی ہے۔
جارجینا روڈریگز اور کرسٹیانو رونالڈو نے 11 اگست 2026 کو پرتگال کے شہر کاسکائس میں نجی تقریب کے دوران سول شادی کی جس میں ان کے پانچ بچے بھی شریک ہوئے۔
جارجینا کے عروسی زیورات میں سب سے نمایاں ہار تھا جس میں 50 قیراط کا شاندار تراش والا ہیرا جڑا ہوا تھا۔
ہار میں 6.41 قیراط کا ہیرا، 98 قیراط کے ناشپاتی نما تراش والے ہیرے، 40 قیراط کے شاندار تراش والے ہیرے اور 2 قیراط کے مخصوص تراش والے ہیرے شامل تھے۔
جارجینا نے کانوں میں بھی انتہائی قیمتی بالیاں پہنیں جن میں 25، 25 قیراط کے دو ناشپاتی نما ہیرے، 26 قیراط کے دل نما ہیرے اور 4.35 قیراط کے شاندار تراش والے ہیرے شامل تھے۔
انہوں نے ہیروں سے مزین دو انگوٹھیاں اور ایک کنگن بھی زیب تن کیا جن میں ایک انگوٹھی خصوصی زیورات کے مجموعے کا حصہ تھی۔
رپورٹ کے مطابق شادی پر پہنے گئے زیورات کی مجموعی مالیت 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک ہوسکتی ہے تاہم جوڑے نے شادی کی تقریب انتہائی سادگی اور نجی انداز میں منعقد کی۔
شادی کے بعد بھی جارجینا نے اپنی عروسی انگوٹھی اور دیگر زیورات کی نمائش جاری رکھی۔ 13 اگست کو انہوں نے اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ بڑی منگنی کی انگوٹھی اور ہیروں والی بالیاں پہنے نظر آئیں۔
واضح رہے کہ جارجینا اور رونالڈو کے پانچ بچے ہیں جن میں جڑواں بچے ایوا ماریا اور میٹیو، بیٹی الانا، بیٹی بیلا اور رونالڈو کا بڑا بیٹا کرسٹیانو جونیئر شامل ہیں۔