کرنل امیت کی اہلیہ سے بھارتی فوجی افسران کی اجتماعی زیادتی،شدیداشتعال پھیل گیا


بھارتی کرنل امیت کی اہلیہ اور ان کا بیٹا/ فوٹو ایکس گریب

کرنل امیت کی اہلیہ سے بھارتی فوجی افسران کی اجتماعی زیادتی،شدیداشتعال پھیل گیا۔معصوم بیٹا سینا تان کر فوجی افسران کے سامنے کھڑے ہوگیا۔

متاثرہ خاتون منظرعام پر آگئیں۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ بھارت فوج کے افسروں نے کس طرح ان کی عزت پامال کی۔

بھارتی کرنل امیت کمار کا معصوم بیٹا بھارتی فوجی افسروں کی اپنی والدہ سے زیادتی پر طیش میں آگیا۔  بھارتی فوجی افسران کے آگے سینا تان کر کھڑا ہوگیا۔

کرنل امیت کمار کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ اسپتال کے  روم میں بیٹھی تھی۔ اسی دوران بریگیڈیئر، ونگ کمانڈر اور کرنل سمیت کئی افسران میرے روم میں آئے۔

خاتون نے بتایاکہ انہوں نے میرے کمرے کو لاک کرکے میرا موبائل چھین لیا۔

ویڈیو میں کرنل امیت کے بیٹے کو بھی اپنی والدہ کے ساتھ ہوئے واقعے پر روتے دیکھاگیا۔

جب کہ اسی ویڈیو میں بھارتی فوج کا ایک افسر امیت کمار پر حملے کا الزام بھی لگا رہا ہے۔
اس واقعے کے بعد بھارت بھر میں شدید اشتعال پھیل گیاہے ۔ مختلف حلقوں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات اور متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے کے مطالبات سامنے آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج میں جنسی درندوں کو چن چن کر اہم عہدے نوازے گئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر، آسام اور دیگر ریاستوں میں تو ان درندوں کو خواتین کی عزتیں پامال کرنے کا کھلا لائسنس ملا ہواہے۔

مگر اب بھارت کی دیگر ریاستوں سے بھی ان فوجی افسران کی درندگیوں کے واقعات تواتر سے سامنے آرہے ہیں۔

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔