ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز سُپرمین اور اسٹار وارز میں یادگار کردار نبھانے والے ممتاز برطانوی اداکار ٹیرنس اسٹیمپ 87 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیرنس اسٹیمپ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور ان کے اہلِ خانہ کے مطابق وہ اتوار کی صبح انتقال کر گئے۔
ٹیرنس اسٹیمپ نے فلم سُپرمین میں ولن “جنرل زوڈ” کے کردار سے عالمی شہرت حاصل کی اور اپنے شاندار فلمی کیریئر کے دوران وہ چھ دہائیوں تک فلمی دنیا میں سرگرم رہے اور درجنوں یادگار کردار ادا کیے۔
ان کی نمایاں فلموں میں پریسیلا، کوئین آف دی ڈیزرٹ اور کویئن آف دی ڈیزرٹ شامل ہیں، جن میں ان کی جاندار اداکاری کو ناقدین اور مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔
اداکاری کے میدان میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور مداح ان کی فنکارانہ میراث کو کبھی نہیں بھولیں گے۔