سرمایہ کاروں کے چہرے کھل اٹھے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
گزشتہ کاروباری روز ہنڈریڈ انڈیکس 173,518 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی کا رجحان رہا جہاں ہنڈریڈ انڈیکس میں 1766 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تیزی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں دو اہم نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں اور کے ایس ای 100 انڈیکس 175,285 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 176,701 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ٹریڈ کرتا رہا۔
آج بازار حصص میں 26 ارب روپے مالیت کے 58 کروڑ سے زائد حصص کے سودے ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 565 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔
مارکیٹ میں 361 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 104 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز ہنڈریڈ انڈیکس 173,518 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔