ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی ناکابندی کو مسترد کر دیا

ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی ناکابندی کو مسترد کر دیا

آبنائے ہرمز میں امریکا کو مداخلت کی اجازت نہ پہلے دیتا تھا اور نہ آئندہ دے گا

ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ اس اہم بحری گزرگاہ کے معاملات میں کسی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کرے گا۔

تہران سے جاری بیان میں ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی آبنائے ہرمز میں مداخلت سے خطے میں توانائی کی ترسیل اور بحری سیکیورٹی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ خطے کے بعض ممالک کی جانب سے امریکا کے ساتھ تعاون کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی ملک کا امریکا کے ساتھ تعاون ایران کے خلاف کارروائی کا حصہ تصور کیا جائے گا۔

ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کے انتظامی معاملات میں امریکا کو مداخلت کی اجازت نہ پہلے دیتا تھا اور نہ آئندہ دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کسی بھی محاذ آرائی کے اثرات صرف ایک ملک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین توانائی راستوں میں شامل ہے، جہاں سے تیل کی بڑی مقدار عالمی منڈیوں تک پہنچتی ہے، اسی وجہ سے یہاں ہونے والی کسی بھی کشیدگی کے عالمی توانائی بحران اور تیل کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Related posts

آبنائے ہرمز پر 20 فی صد معاوضہ، ٹرمپ کے بیان پر عباس عراقچی کا دلچسپ جواب

آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی عالمی منڈی میں بھونچال آ گیا

امریکا نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکا بندی کا اعلان کر دیا