آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی عالمی منڈی میں بھونچال آ گیا

آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی عالمی منڈی میں بھونچال آ گیا

تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

آبنائے ہرمز سے متعلق امریکا کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جہاں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت بڑھ کر تقریباً 75 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل 80 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات کے اہم تیل معیار ابوظہبی مربان کروڈ کی قیمت بھی بڑھ کر 75 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین توانائی راستوں میں شامل ہے جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی یا سپلائی کے خدشات عالمی تیل مارکیٹ پر فوری اثر ڈال سکتے ہیں۔

مارکیٹ میں سرمایہ کار خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی سے نہ صرف تیل کی قیمتوں بلکہ عالمی معیشت پر بھی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

Related posts

آبنائے ہرمز پر 20 فی صد معاوضہ، ٹرمپ کے بیان پر عباس عراقچی کا دلچسپ جواب

امریکا نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکا بندی کا اعلان کر دیا

ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی ناکابندی کو مسترد کر دیا