فہد مصطفیٰ کا دل کو چھو لینے والا روحانی پیغام وائرل

پاکستانی اداکار، میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا پر اہلِ بیتؑ سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک روحانی پیغام شیئر کیا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ’بخشے جائیں گے آل محمد کی خاطر ورنہ نا ہم اچھے نا ہمارے اعمال اچھے۔‘‘

اداکار کی پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جہاں متعدد صارفین نے ان کے جذبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے محبت اور احترام کا اظہار کیا۔

مداحوں نے کمنٹس میں فہد مصطفیٰ کے پیغام کو سراہا اور اسے عقیدت و محبت کے جذبات کی خوبصورت عکاسی قرار دیا جبکہ کئی صارفین نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات نے بحرین اور کویت پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔

لاہور میں فلم ‘کیری آن جٹا 4’ کا خصوصی پریس شو، شوبز شخصیات کی شرکت

کراچی آنے والا کارگو طیارہ خلیج میں لاپتہ، عملے میں 5 پاکستانی بھی شامل، ریسکیو آپریشن شروع