لاہور میں فلم ‘کیری آن جٹا 4’ کا خصوصی پریس شو، شوبز شخصیات کی شرکت

لاہور میں فلم ‘کیری آن جٹا 4’ کا خصوصی پریس شو، شوبز شخصیات کی شرکت

‘پاکستان میں ہر ملک کی فلم کی نمائش کی اجازت ہونی چاہیے’

غیر ملکی فلم ‘کیری آن جٹا 4‘ کا خصوصی پریس شو لاہور میں منعقد ہوا جس میں میڈیا نمائندوں کے علاوہ پاکستان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق، فلم پروڈیوسرز صفدر ملک اور ریاض ملک جبکہ اداکار گوشی خان، شہریار سینڈی، شیخ عابد رشید، تیمور مرزا سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

فلم کی کاسٹ میں گپی گریوال، بنوں ڈھلوں، بی این شرما، سرگن مہتہ اور گرومیت سنگھ گھگی شامل ہیں جبکہ فلم کو شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے اور یہ باکس آفس پر بھی اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق نے کہا کہ ‘کیری آن جٹا 4’ ایک معیاری کامیڈی فلم ہے تاہم اس کے اس حصے میں کوئی پاکستانی اداکار شامل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسرائیلی فلموں کے علاوہ دیگر تمام ممالک کی فلموں کی نمائش کی اجازت ہونی چاہیے۔

دوسری جانب اداکار گوشی خان نے بھی فلم اور اس میں شامل فنکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ایک بہترین کامیڈی فلم قرار دیا۔

Related posts

آڈیٹر جنرل نے مزید 323 ارب روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا سراغ لگا لیا

دبئی فلمز اینڈ گیمز کمیشن اور یوبیسافٹ آدھی رات کے آغاز کے پروگرام کی میزبانی کرتا ہے اساسن کریڈ: بلیک فلیگ دبئی میں دوبارہ مطابقت پذیر

امریکی افواج نے ایران پر طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا، بندر عباس اور قشم زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا