جہازوں کے بحران کے بعد اچھی خبر، پاکستانی چاول ایکسپورٹرز کو بالآخر ریلیف مل گیا

جہازوں کے بحران کے بعد اچھی خبر، پاکستانی چاول ایکسپورٹرز کو بالآخر ریلیف مل گیا

پاکستان کی چاول ایکسپورٹ 3 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے

حکومت نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا بڑا مطالبہ منظور کرتے ہوئے چاول برآمد کنندگان کو اہم ریلیف فراہم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت ڈی ایل ٹی ایل اسکیم میں چاول برآمد کنندگان کو مزید 90 روز کی توسیع دے دی گئی ہے۔

اسکیم کے تحت باسمتی چاول پر ڈی ایل ٹی ایل 3 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ نان باسمتی پر 9 فیصد کی شرح برقرار رکھی گئی ہے۔ یہ معلومات سابق صدر ریپ رفیق سلیمان نے دی۔

رفیق سلیمان کے مطابق اس فیصلے سے پاکستان کی چاول ایکسپورٹ 3 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث گزشتہ عرصے میں چاول کی برآمدات متاثر ہوئی تھیں جہاں تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جہازوں کی کمی اور بحری کرایوں میں غیر معمولی اضافے نے برآمد کنندگان کے لیے مشکلات پیدا کیں جس کے باعث کئی آرڈرز بروقت مکمل نہیں ہو سکے۔

حکومتی ریلیف کے بعد ایکسپورٹرز نے امید ظاہر کی ہے کہ برآمدات میں بہتری آئے گی اور بین الاقوامی آرڈرز کی رفتار تیز ہو گی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات نے بحرین اور کویت پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔

لاہور میں فلم ‘کیری آن جٹا 4’ کا خصوصی پریس شو، شوبز شخصیات کی شرکت

کراچی آنے والا کارگو طیارہ خلیج میں لاپتہ، عملے میں 5 پاکستانی بھی شامل، ریسکیو آپریشن شروع