حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور فیملی وی لاگرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور فیملی وی لاگرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

’ان جاہلوں کو فالو کر کے بچے اپنی تربیت کا ستیاناس کررہے ہیں‘

رکنِ پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور فیملی وی لاگرز پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حنا پرویز بٹ نے یوٹیوبرز رجب بٹ، علی حیدر آبادی اور سمیع رشید کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہیں، ان جاہلوں کو ہماری عوام فالو کرتی ہے جو بچے ان کو فالو کرتے ہیں وہ اپنی تربیت کا ستیاناس کر رہے ہیں۔

انہوں نے والدین کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انہیں غیر ضروری سوشل میڈیا مواد سے دور رکھیں۔

حنا پرویز بٹ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئی ہیں جہاں کچھ نے ان کی رائے کی حمایت کی جبکہ بعض صارفین نے اس پر تنقید بھی کی ہے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح میں ردوبدل کردیا

بھارت پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا، انگلش ویمن کرکٹرز کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملے کا الزام، امریکا نے ایران کے تیل فروخت کرنے پر پابندی لگا دی