آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملے کا الزام، امریکا نے ایران کے تیل فروخت کرنے پر پابندی لگا دی

آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملے کا الزام، امریکا نے ایران کے تیل فروخت کرنے پر پابندی لگا دی

تہران نے واضح کیا کہ معاہدہ توڑنے کا ذمہ دار مکمل طور پر امریکا ہے

واشنگٹن نے ایران کے تیل بیچنے پر ایک بار پھر سختی کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے تیل کی برآمد پر نئی پابندیاں لگا دیں۔

امریکا نے پہلے مفاہمتی یادداشت کے تحت ایران کو 21 اگست تک تیل بیچنے کی اجازت دی تھی لیکن اب امریکی محکمہ خزانہ نے اس مدت کو اچانک 17 جولائی تک محدود کر دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اس فیصلے کو مفاہمتی یادداشت کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل دیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے وہ امریکی اقدام کا مناسب جواب دے گا۔ تہران نے واضح کیا کہ معاہدہ توڑنے کا ذمہ دار مکمل طور پر امریکا ہے۔

یاد رہے کہ صرف گزشتہ ماہ ہی امریکا نے مذاکرات کے بعد ایران کو خام تیل اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی ترسیل کی اجازت دی تھی۔

Related posts

جہازوں کے بحران کے بعد اچھی خبر، پاکستانی چاول ایکسپورٹرز کو بالآخر ریلیف مل گیا

فرانس نے سوئیڈن کو ہرا کر فیفاورلڈ کپ کے پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی شادی کے بندھن میں بندھ گئے