حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح میں ردوبدل کردیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی
اسلام آباد: نئے مالی سال کے آغاز پر حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد مختلف لیویز کی شرح میں ردوبدل کر دیا تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
حکومتی فیصلے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس کی شرح ڈھائی روپے سے بڑھ کر پانچ روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر کم کردی ہے۔
حکام کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں یہ کمی کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کی گئی ہے جس کے باعث مجموعی طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
لیویز کی شرح میں اس ردوبدل کے بعد صارفین کو پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں کسی اضافے یا کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔