فیفا ورلڈ کپ کے میچز پر 300 ملین ڈالر کا جوا کھیلنے والا گروہ پکڑا گیا
گروہ ورلڈ کپ میچز پر غیر قانونی شرطوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر پیسہ کما رہا تھ
تائیوان میں پولیس نے فیفا ورلڈ کپ 2026 سے جڑے ایک بڑے غیر قانونی آن لائن بیٹنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے تقریباً 300 ملین ڈالر کی شرطوں کا انکشاف کیا ہے جس نے بین الاقوامی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی جنوبی شہر تائنان میں کی گئی جہاں ایک پانچ منزلہ گھر کو خفیہ جوئے کے مرکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ چھاپے کے دوران 8 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ کمپیوٹرز، موبائل فونز، ریکارڈ رجسٹرز اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔
حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سے 5 افراد ہانگ کانگ اور مکاؤ سے سیاحتی ویزوں پر آئے تھے اور مبینہ طور پر اسی نیٹ ورک کو چلانے میں شامل تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ ورلڈ کپ میچز پر غیر قانونی شرطوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر پیسہ کما رہا تھا اور صرف اسی ایونٹ کے دوران اربوں کی شرطیں لگائی گئیں۔
تحقیقات کے مطابق یہ نیٹ ورک پورے ٹورنامنٹ کے دوران سرگرم رہا اور ایک منظم انداز میں آن لائن بیٹنگ آپریشن چلا رہا تھا، جسے اب مکمل طور پر توڑ دیا گیا ہے۔