فیفا ورلڈ کپ کا سنسنی خیز میچ، آخری 12 منٹ میں مصر کو ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست

فیفا ورلڈ کپ کا سنسنی خیز میچ، آخری 12 منٹ میں مصر کو ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست

ارجنٹائن اور میسی کو ٹورنامنٹ میں آگے بڑھانے کے لیے دباؤ تھا، مصری کوچ

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سب سے دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں مصر کی ٹیم تاریخ رقم کرنے کے بالکل قریب تھی لیکن آخری لمحات میں سب کچھ الٹ گیا۔

12 منٹ نارمل ٹائم باقی تھے جب مصر نے دفاعی چیمپیئن ارجنٹائن کے خلاف 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی تھی۔ اٹلانٹا اسٹیڈیم میں ہر کوئی سوچ رہا تھا کہ مصر کو پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا موقع مل جائے گا۔

لیکن پھر جو ہوا، وہ ہولناک تھا۔

79ویں منٹ میں کرسٹیان رومیرو نے ارجنٹائن کا سکور 2-1 کیا۔ اس کے صرف 4 منٹ بعد لیونل میسی نے گیارہ نمبر والا جادو دکھاتے ہوئے میچ 2-2 کر دیا۔ پھر انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں اینزو فرنینڈیز نے ہیڈر سے گول کر کے ارجنٹائن کو 3-2 سے فتح دلادی۔

مصر کے کھلاڑی حیرت و افسوس سے زمین پر بیٹھ گئے۔

مصر غصے میں ہے کیونکہ VAR نے مصطفیٰ زیکو کا دوسرا گول منسوخ کر دیا تھا جب وہ 1-0 سے آگے تھے۔ فیصلہ مروان عطیه کی لیساندرو مارٹینز پر ہلکی سی ٹھوکر پر ہوا۔ اس کے علاوہ مصریوں کا دعویٰ ہے کہ محمد صلاح کو ارجنٹائن کے پینلٹی ایریا میں فاؤل کیا گیا تھا بالکل اس سے پہلے جب ارجنٹائن نے فاتحانہ گول کیا۔

میچ میں پینلٹی سیو، ڈس الاؤڈ گول اور ریڈ کارڈ بھی دیکھنے کو ملا۔

میچ کے بعد مصر کے کوچ حسام حسان نے دھماکہ خیز انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کے ساتھ ناانصافی ہوئی اور وہ غیر منصفانہ سلوک کا شکار ہوئے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ شاید ارجنٹائن اور میسی کو ٹورنامنٹ میں آگے بڑھانے کے لیے دباؤ تھا۔

Related posts

سونے اور چاندی میں بڑی گراوٹ، قیمت کہاں تک پہنچی؟

فیفا ورلڈکپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟ سمپسنز کی پیش گوئی وائرل

امریکی حملوں کے بعد ایران کا جوابی وار؛ بحرین اور کویت پر میزائل داغ دیے