سونے اور چاندی میں بڑی گراوٹ، قیمت کہاں تک پہنچی؟

سونے اور چاندی میں بڑی گراوٹ، قیمت کہاں تک پہنچی؟

عالمی مارکیٹ میں 25 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4125 ڈالرپر آگیا

کراچی: ملک میں آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے پرآگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2143 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 25 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4125 ڈالرپر آگیا اسی طرح 120روپےکی کمی سےفی تولہ چاندی کی قیمت6559  روپے ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت103 روپے کی کمی سے5623  روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 60.80 ڈالرپرآگئی۔

Related posts

حکومت کا پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ، شہری ریلیف سے محروم

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل، انگلینڈ کے خواب چکنا چور، کینگروز نے عالمی تاج سر پر سجا لیا

امر خان کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل