حالیہ کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز سے 48 جہاز باحفاظت گزر گئے

حالیہ کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز سے 48 جہاز باحفاظت گزر گئے

حالیہ حملوں سے قبل بدھ کے روز اس اہم بحری گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد 70 تک پہنچ گئی تھی

امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز سے 48 تجارتی جہاز باحفاظت گزر گئے۔

قطری ٹی وی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 26 سے 28 جون کے دوران گزرنے والے 48 جہازوں میں 28 تیل و گیس کے ٹینکر، 7 بلک کیریئر جبکہ دیگر مختلف تجارتی جہاز شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک معمول سے کم رہی۔ حالیہ حملوں سے قبل بدھ کے روز اس اہم بحری گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد 70 تک پہنچ گئی تھی تاہم کشیدگی کے باعث اس میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب امریکا اور ایران نے ایک دوسرے کے خلاف حملے روکنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اہم مذاکرات منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دوحہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز کی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

Related posts

امریکا اورایران کا ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق؛ اہم مذاکرات کل ہونے کا امکان

متحدہ عرب امارات کا موسم گرما کا موسم: دبئی میں 41 ° C، شارجہ میں 42 ° C، ابوظہبی میں 40 ° C، بڑھتی ہوئی نمی اور رات کو تیراکی کے لئے مثالی حالات

بین اسٹوکس نے ٹیسٹ میچ کے دوران اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا