امریکا اورایران کا ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق؛ اہم مذاکرات کل ہونے کا امکان

امریکا اور ایران کا ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق؛ اہم مذاکرات کل ہونے کا امکان

امریکا نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائیاں روکنے کا فیصلہ کیا ہے

امریکا اور ایران نے ایک دوسرے کے خلاف حملے روکنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اہم مذاکرات منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دوحہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز کی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائیاں روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے درمیان براہِ راست ہاٹ لائن تاحال فعال نہیں ہوسکی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات میں اس بات پر بھی زور دیا جائے گا کہ آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آزادانہ اور محفوظ آمدورفت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم گرما کا موسم: دبئی میں 41 ° C، شارجہ میں 42 ° C، ابوظہبی میں 40 ° C، بڑھتی ہوئی نمی اور رات کو تیراکی کے لئے مثالی حالات

بین اسٹوکس نے ٹیسٹ میچ کے دوران اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا

ایران نے لبنان سے اسرائیلی انخلاء کے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ کر دیا