امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے؛ عباس عراقچی کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا اعلان تمام محاذوں پر بشمول لبنان عبوری معاہدے کے تحت ہوگا، لبنان میں جنگ کے خاتمے کا مطلب اسرائیل کا قبضہ شدہ علاقوں سے انخلا ہے، ہم حزب اللہ اور لبنان کو کھبی تنہا نہیں چھوڑیں گے امریکہ کے ساتھ معاہدے میں لبنان سمیت ہر محاذ پر جنگ کا خاتمہ شامل ہوگا اسرائیل جیسے دشمن ایران امریکہ معاہدے کے خلاف ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ کی ناکہ بندی ختم اور آبنائے ہرمز کھولنا عبوری معاہدے کا حصہ ہے، امریکہ کی دھمکیاں بند ہونی چاہئیں، ایران دباؤ میں نہیں آئے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کے لیے یورینیم ذخائر کا واحد حل مواد کو کم سطح پر لانا ہے، ہماری تلوار ہمیشہ آبنائے ہرمز پر لٹکتی رہے گی۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت حتمی منظوری کے انتہائی قریب ہے، میڈیا کو مذاکرات سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہئے، شفافیت اور ذمہ دارانہ طرز عمل کے تحت تفصیلات مناسب وقت پر عوام کے سامنے پیش کر دی جائیں گی۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ ملاقات یا معاہدے پر دستخط کرنے پر منجمد ایرانی فنڈ بحال نہیں ہوں گے، مجوزہ معاہدے کے تحت ایران کو ذمہ داریاں پوری کرنے پر معاشی فوائد حاصل ہوں گے، مجوزہ معاہدے بارے بہت سی جعلی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔

Related posts

25 سالہ انگلش کھلاڑی کا اچانک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویمنز ایشیاکپ کا شیڈول جاری؛ پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے اختتام پر بڑا جھٹکا، 100 انڈیکس 346 پوائنٹس گر گیا