پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے اختتام پر بڑا جھٹکا، 100 انڈیکس 346 پوائنٹس گر گیا
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 563 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس 346 پوائنٹس کمی کے بعد 181430 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مندی کے باعث اسٹاک مارکیٹ نے 1 لاکھ 81 ہزار کی نفسیاتی حد کھو دی جبکہ گزشتہ کاروباری روز انڈیکس 181776 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
آج بازار حصص میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خرید و فروخت کا سلسلہ جاری رہا اور مجموعی طور پر 33 ارب روپے مالیت کے 70 کروڑ 88 لاکھ حصص کے سودے ہوئے۔
کاروباری دن کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 563 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 207 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 260 کمپنیوں کے دام کم ہو گئے۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں انڈیکس دباؤ کا شکار رہا۔