ایران کے ساتھ معاہدہ جلد متوقع، دستخط ہفتے کے آخر یا پیر کو ہوسکتے ہیں، ٹرمپ

ایران کے ساتھ معاہدہ جلد متوقع، دستخط ہفتے کے آخر یا پیر کو ہوسکتے ہیں، ٹرمپ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا حالیہ بیان انتہائی مثبت ہے، امریکا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر تک دستخط کیے جا سکتے ہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا حالیہ بیان انتہائی مثبت ہے جبکہ ایران نے نجی سطح پر بعض غلط معلومات کے اجراء پر معذرت بھی کی ہے۔

ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام تک ایران کی اعلیٰ قیادت معاہدے کی منظوری دے چکی تھی تاہم امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایرانی میڈیا میں معاہدے کی مبینہ تفصیلات منظر عام پر آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں “جعلی” قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ میڈیا میں سامنے آنے والی شرائط کا تحریری طور پر طے پانے والی شقوں سے کوئی تعلق نہیں۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ایک بیان بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر اس سے پہلے کبھی اتنا قریبی اتفاق نہیں ہوا تھا۔

Related posts

25 سالہ انگلش کھلاڑی کا اچانک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویمنز ایشیاکپ کا شیڈول جاری؛ پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے اختتام پر بڑا جھٹکا، 100 انڈیکس 346 پوائنٹس گر گیا