دوسرا ون ڈے؛ آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
لاہور: دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ لاہور میں کھیلا جارہا ہے جس میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور 39 اوورز کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور کرلیے ہیں، کیمرون گرین 53 اور میٹ رینشا 31 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل جوش انگلس 51، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5 اور اییلکس کیری صفر رن پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 2، شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں عرفات منہاس کی جارحانہ بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کو شکست دی تھی جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔