نیپال کے کوشل بھورٹیل نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑ کر ریکارڈ بنا دیا، ویڈیو دیکھیں
کوشل بھورٹیل نیپال کے دوسرے بیٹر ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے
ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک غیر معمولی اور شاندار کارنامہ سامنے آیا ہے جہاں نیپال کے بیٹر کوشل بھورٹیل نے ایک اوور میں لگاتار 6 چھکے جڑ کر کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔
یہ واقعہ میچ کے نویں اوور میں پیش آیا جب بھورٹیل نے چین کے لیفٹ آرم اسپنر چن ڑو یوئے کی 6 گیندوں پر مسلسل 6 چھکے لگاتے ہوئے اس اوور کو مکمل طور پر اپنے نام کر لیا۔
اس جارحانہ بیٹنگ نے نہ صرف شائقین کو حیران کر دیا بلکہ میدان میں موجود ہر شخص کو بھی دنگ کر دیا۔
اس کارنامے کے ساتھ کوشل بھورٹیل ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے منتخب اور انتہائی محدود کھلاڑیوں کے کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔
اس فہرست میں پہلے ہی بھارت کے یووراج سنگھ، ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ اور نیپال ہی کے دیپندر سنگھ ایری جیسے نام شامل ہیں۔