شہرت ملتے ہی زندگی کیوں بدل جاتی ہے؟ سحر ہاشمی نے بتادیا

شہرت ملتے ہی زندگی کیوں بدل جاتی ہے؟ سحر ہاشمی نے بتادیا

بطور فنکار مشہور ہونے کے کئی نقصانات بھی ہوتے ہیں، اداکارہ

پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی نے شہرت کے ساتھ آنے والے چیلنجز اور ایک فنکار کی ذاتی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سحر ہاشمی نے کہا کہ بطور فنکار مشہور ہونے کے کئی نقصانات بھی ہوتے ہیں جن میں سب سے بڑا نقصان ذاتی زندگی کا متاثر ہونا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب لوگ آپ کو جاننے لگتے ہیں تو آپ کی نجی زندگی کسی حد تک محدود ہوجاتی ہے اور ہر عمل کو تنقیدی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ایک فنکار کی ذاتی زندگی کافی حد تک کمپرو مائز ہو جاتی ہے۔ ہمارے لیے جیسے صحیح اور غلط کا معیار بھی زیادہ سخت ہوجاتا ہے۔

سحر ہاشمی کے مطابق عام لوگوں کی طرح فنکاروں سے بھی غلطیاں ہو سکتی ہیں تاہم انہیں اکثر ایسی رعایت نہیں دی جاتی جو دوسروں کو مل جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی فنکار سے کوئی غلطی ہوجائے تو فوراً تنقید شروع ہوجاتی ہے جبکہ لوگ یہ نہیں سوچتے کہ وہ بھی ایک انسان ہے اس کی اپنی پسند، ناپسند اور جذبات ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ فنکار فطری طور پر بہت حساس ہوتے ہیں لیکن اکثر لوگ ان کے جذبات اور نفسیاتی دباؤ کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے۔

سحر ہاشمی کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی توجہ حاصل ہو رہی ہے جہاں شہرت کی قیمت اور فنکاروں کی نجی زندگی سے متعلق بحث جاری ہے۔

Related posts

ہانیہ عامر کو عالمی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کررہے ہیں، ایرانی وزارات خارجہ

متحدہ عرب امارات کا ‘تاریک ترین مقام’ آکاشگنگا کا ایک نادر نظارہ ظاہر کرتا ہے۔