جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کررہے ہیں، ایرانی وزارات خارجہ
ایران کی پوری توجہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر مرکوز ہے
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ جوہری پروگرام کے حوالے سے اس وقت کسی قسم کے مذاکرات نہیں کررہے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ اب تک امریکا کے ساتھ کسی بھی نوعیت کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایران کی پوری توجہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر مرکوز ہے۔
اسماعیل بقائی کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام اور اس سے متعلق فیصلے ایران اور عمان باہمی مشاورت سے کریں گے۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور علاقائی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے گا۔