امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا اہم کردار؛ ایرانی صدر نے تعریف کردی
ایران بدستور سفارت کاری اور مذاکرات کے راستے پر یقین رکھتا ہے
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں سفارتی کوششوں میں پاکستان اور ملائیشیا کے کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم سے گفتگو میں ایران کے مؤقف اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گفتگو کے دوران ملائیشیا کے انسانی ہمدردی پر مبنی مؤقف کو سراہا جبکہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی اور ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو بھی قابلِ قدر قرار دیا۔
در گفتگوهایم با نخست وزیران مالزی و پاکستان برای تبریک عید سعید قربان، با تاکید بر پایبندی ایران به دیپلماسی، از مواضع انسانی مالزی و از ابتکار عمل و تلاشهای موثر پاکستان برای رسیدن به توافق تشکر کردم. سیاست ایران گسترش همکاری با کشورهای مسلمان و همسایه در همه زمینههاست.
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) May 29, 2026
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران بدستور سفارت کاری اور مذاکرات کے راستے پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے سیاسی حل کو ترجیح دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی پالیسی مسلم ممالک اور ہمسایہ ریاستوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔