مناسک حج کا آغاز؛ لاکھوں عازمین کی منیٰ روانگی، لبیک کی صداؤں سے فضا گونج اٹھی

مناسک حج کا آغاز؛ لاکھوں عازمین کی منیٰ روانگی، لبیک کی صداؤں سے فضا گونج اٹھی

تمام عازمین پیر اور منگل کی درمیانی شب منیٰ میں قیام کریں گے

مکہ مکرمہ: دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج نے مناسک حج کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے خیموں کے شہر منیٰ پہنچنا شروع کردیا جہاں روح پرور مناظر اور لبیک اللہم لبیک کی صدائیں ہر سو گونج رہی ہیں۔

حجاج کرام کی منیٰ آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا جب کہ تمام عازمین پیر اور منگل کی درمیانی شب منیٰ میں قیام کریں گے۔

منگل 9 ذی الحج کو عازمین حج کے سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ کی ادائیگی کے لیے میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں وہ عبادات اور دعاؤں میں مصروف رہیں گے۔

دوسری جانب سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ حج کے دوران مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

سعودی حکام نے حجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھوپ سے بچاؤ، پانی کا زیادہ استعمال اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

Related posts

شہید ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین پر دعائے مغفرت کرانے والے 101 سالہ بزرگ کون تھے؟

امریکی حملوں کے بعد ایران کے امریکی اہداف پر جوابی حملے جاری

امریکی حملوں پر ایران کا سخت ردعمل، عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ