امریکا ایران کے ساتھ ایٹمی پروگرام پر سنجیدہ بات چیت کیلئے تیار ہے، مارکو روبیو

امریکا ایران کے ساتھ ایٹمی پروگرام پر سنجیدہ بات چیت کیلئے تیار ہے، مارکو روبیو

72 گھنٹوں میں جوہری معاہدہ طے نہیں کیا جاسکتا، امریکا

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ ایٹمی پروگرام پر سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن بات چیت سے قبل ایران کو آبنائے ہرمز کھولنا ہوگی۔

مارکو روبیو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 72 گھنٹوں میں جوہری معاہدہ طے نہیں کیا جاسکتا تاہم آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد دیگر معاملات پر مذاکرات آگے بڑھائے جائیں گے۔

امریکی وزیرِ خارجہ کے مطابق ایران کے ایٹمی پروگرام اور افزودہ یورینیم کے معاملے پر تفصیلی اور سنجیدہ بات چیت ہوگی جبکہ حتمی معاہدہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ تکنیکی امور طے کرنے میں کچھ وقت ضرور لگے گا لیکن یہ عمل برسوں پر محیط نہیں ہوگا۔

Related posts

عوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

فیفا میں وی اے آر ٹیکنالوجی تنازعات کا مرکز بن گئی، فیصلوں پر شدید تنقید

فیفا ورلڈکپ سے واپسی پر مصری فٹبال ٹیم کا شاندار استقبال، ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے