یوٹیوبر رجب بٹ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

یوٹیوبر رجب بٹ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

عدالتی کارروائی کے دوران کیس میں نامزد دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر بھی غور کیا گیا

لاہور: آن لائن جوا ایپ کی مبینہ غیر قانونی پروموشن کے کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو عدالت سے ریلیف مل گیا ہے۔

سیشن عدالت لاہور نے کیس کی سماعت کے دوران رجب بٹ کی عبوری ضمانت کو کنفرم کرتے ہوئے اسے مستقل ضمانت میں تبدیل کر دیا۔

اسی کیس میں دوسرے ملزم ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں 2 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔

عدالتی کارروائی کے دوران کیس میں نامزد دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر بھی غور کیا گیا۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے رجب بٹ کے حق میں فیصلہ سنایا جب کہ ندیم نانی والا کے وکلا کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ سماعت پر اپنے حتمی دلائل مکمل کریں۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا