ایران اب ڈیل چاہتا ہے، جنگ کو بہت جلد ختم کردیں گے، امریکی صدر کا دعویٰ

ایران اب ڈیل چاہتا ہے، جنگ کو بہت جلد ختم کردیں گے، امریکی صدر کا دعویٰ

تہران کے پاس جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اب ڈیل چاہتا ہے، جنگ کو بہت جلد ختم کردیں گے۔

واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں تاہم اگر معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا فوجی کارروائی کے آپشن سے بھی گریز نہیں کرے گا۔

انہوں نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تہران کے پاس جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے کیونکہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس شاید جمعہ، ہفتہ، اتوار یا اگلے ہفتے کے آغاز تک کا وقت ہے، جلد واضح ہو جائے گا کہ تہران کیا فیصلہ کرتا ہے لیکن ایران کو بڑا دھچکا برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ امریکا پیر کے روز ایران پر حملے کے انتہائی قریب پہنچ گیا تھا تاہم خلیجی ممالک کی درخواست پر کارروائی روک دی گئی، خطے کے کئی اتحادی جنگ کے پھیلاؤ کے حوالے سے تشویش رکھتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت ایران تنازع کو جلد ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں سفارتی سرگرمیاں بھی جاری ہیں، اب ایران خود معاہدے کی جانب آنا چاہتا ہے۔

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔