مردوں کے رویوں سے متعلق فرحان سعید کا خواتین کو اہم مشورہ

مردوں کے رویوں سے متعلق فرحان سعید کا خواتین کو اہم مشورہ

اداکار نے مردوں کے رویوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے مردوں کے رویوں اور رشتوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو کسی بھی تعلق میں سب سے پہلے اپنی عزتِ نفس اور خوشی کو ترجیح دینی چاہیے۔

حال ہی میں فرحان سعید اداکارہ مامیا شجافر کے ہمراہ ایک شو میں اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے جہاں رشتوں اور مردوں کے رویوں پر گفتگو کی گئی۔

دورانِ گفتگو مامیا شجافر نے کہا کہ اکثر لڑکے جھوٹے وعدوں اور باتوں کے ذریعے دھوکا دیتے ہیں جس پر فرحان سعید نے کہا کہ بیشتر مرد خواتین کو مایوس کرتے ہیں اور انہیں رشتوں میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے خود سے محبت کرنا ضروری ہے اور کسی بھی رشتے میں اپنی ذات کو مکمل طور پر قربان نہیں کرنا چاہیے۔

فرحان سعید کا کہنا تھا کہ خواتین اکثر یہ سمجھتی ہیں کہ وہ اپنی محبت سے کسی شخص کو بدل سکتی ہیں تاہم حقیقت میں ایسا بہت کم ہوتا ہے اسی لیے انہیں ”کسی کو بچانے“ والے رویے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس کا نقصان زیادہ تر خود خواتین کو اٹھانا پڑتا ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ بعض مرد بھی غلط رویوں کا شکار ہوتے ہیں تاہم اکثر معاملات میں خواتین کو رشتوں میں زیادہ تکلیف اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Related posts

حرا مانی بولڈ لباس پر تنقید کی زد میں آگئیں

گرگاش: اموی مسجد کی بحالی متحدہ عرب امارات کے تہذیبی پیغام کی عکاسی کرتی ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں بھی تبدیلی کر دی