سونے کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث فی تولہ اور دس گرام سونا سستا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 515 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس قیمت 6 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 539 ڈالر پر آگئی۔

علاوہ ازیں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں ایک تولہ چاندی 159 روپے کمی سے 8073 روپے پر آگئی۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے