جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے

یومِ آزادی پر پاکستانی شوبز ستاروں نے خوشی کے بجائے دکھ کا اظہار کیا ہے

پاکستان میں 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے تاہم ملک کو درپیش مختلف مسائل نے اس قومی دن کے موقع پر کئی لوگوں کو فکر مند بھی کر رکھا ہے۔

معاشی مشکلات، مہنگائی، سیکیورٹی کے چیلنجز، کشمیر اور بلوچستان کی صورتحال سمیت مختلف واقعات نے عوام کے جذبات کو متاثر کیا ہے۔

ملک کے دفاع اور امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کی قربانیاں بھی قوم کے لیے ایک اہم یاد دہانی ہیں۔

ان حالات کے باعث شوبز سے وابستہ بعض شخصیات نے بھی یومِ آزادی کے موقع پر روایتی جشن کے بجائے اپنے پیغامات میں تشویش، دکھ اور فکر کا اظہار کیا۔

فنکاروں نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے ملک میں امن و امان کی صورتحال، معاشرتی مسائل اور بالخصوص بچوں کے خلاف پیش آنے والے دلخراش واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔

شوبز شخصیات کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی صرف جشن منانے کا دن نہیں بلکہ ملک کو درپیش مسائل پر غور کرنے، قربانیوں کو یاد رکھنے اور ایک بہتر، پُرامن اور محفوظ پاکستان کے لیے اجتماعی ذمہ داری کا احساس اجاگر کرنے کا موقع بھی ہے۔

Related posts

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ