اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا طوفان؛ 100 انڈیکس ہزاروں پوائنٹس گر گیا

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا طوفان؛ 100 انڈیکس ہزاروں پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 6 نفسیاتی حدیں گر گئیں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 3.23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 5 ہزار 519 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 171 ہزار 115 پوائنٹس سے گر کر 165 ہزار 596 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 6 نفسیاتی حدیں بھی گریں جب کہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 171 ہزار 571 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 165 ہزار 291 پوائنٹس رہی جبکہ 5 روزہ کاروبار کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 513 ارب روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کم ہو کر 18 ہزار 389 ارب روپے رہ گئی۔

اس عرصے میں اوسط یومیہ تجارتی حجم 827 ملین شیئرز جب کہ اوسط یومیہ تجارتی مالیت 25 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ پورے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی سرگرمیاں بھی کم رہیں تاہم امریکا ایران کے درمیان امن معاہدے پر تعطل اور کسی ٹھوس پیش رفت کا نہ ہونا مندی کی وجہ بنی۔

Related posts

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں بھی تبدیلی کر دی

مردوں کے رویوں سے متعلق فرحان سعید کا خواتین کو اہم مشورہ

سونے کی قیمت میں معمولی کمی