سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

عالمی مارکیٹ میں 27 ڈالر کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 4747 ڈالر ہو گئی

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی  بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ  94 ہزار 62 روپے ہو گئی اسی طرح  دس گرام سونا 2315 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 23 ہزار578 روپے کا ہو گیا ۔

عالمی مارکیٹ میں 27 ڈالر کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 4747 ڈالر ہو گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 80 روپے اضافے سے 8525 روپے پر جا پہنچی ہے۔

Related posts

آئی سی سی کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر افغان آل راؤنڈر کے خلاف ایکشن

سونے کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا کتنا اضافہ؟

آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کے حصول کی راہ ہموار ہونے لگی