سونے کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا کتنا اضافہ؟

سونے کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا کتنا اضافہ؟

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 24 ڈالرز بڑھ کر 4373 فی اونس کی سطح پر آگیا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی 2400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہوگئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2058 روپے اضافے سے 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے ہوگئی۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 24 ڈالرز بڑھ کر 4373 فی اونس کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 62 روپے اضافے سے 6965 روپے ہوگئی۔

Related posts

آئی سی سی کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر افغان آل راؤنڈر کے خلاف ایکشن

آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کے حصول کی راہ ہموار ہونے لگی

محمد علی ملک اسٹیٹ بینک کے نئے ڈپٹی گورنر مقرر، پانچ سالہ مدت کا نوٹیفکیشن جاری