کنزہ ہاشمی اور علی رضا نے اپنے تعلق کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

کنزہ ہاشمی اور علی رضا نے اپنے تعلق کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

معروف جوڑی نے اپنے درمیان تعلق اور ابتدائی غلط فہمیوں سے متعلق پہلی بار کھل کر گفتگو کی

پاکستان شوبز انڈسٹری معروف جوڑی علی رضا اور کنزہ ہاشمی نے اپنے تعلق سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ 

کنزہ ہاشمی اور علی رضا نے اپنے درمیان تعلق اور ابتدائی غلط فہمیوں سے متعلق پہلی بار کھل کر گفتگو کی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں دونوں فنکاروں نے بتایا کہ ڈرامے میں کام کرنے سے پہلے بھی وہ ایک دوسرے کو جانتے تھے تاہم ابتدائی طور پر ان کے درمیان تعلقات خوشگوار نہیں تھے اور غلط فہمیاں موجود تھیں۔

کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ ایک کمرشل شوٹ کے دوران دونوں کو ایک ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا جہاں پروڈکشن نے انہیں الگ الگ کمرے دیے تھے لیکن میک اپ ایریا مشترکہ تھا۔ علی رضا نے ماحول کو خوشگوار بنانے کی کوشش کی تاہم ابتدائی طور پر ان کے رویے نے انہیں غلط تاثر دیا۔

اداکارہ کے مطابق کچھ باتوں اور واقعات کی وجہ سے ان کے ذہن میں علی رضا کے بارے میں منفی رائے بن گئی تاہم وقت کے ساتھ یہ غلط فہمیاں بڑھتی گئیں۔

دوسری جانب علی رضا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان پیدا ہونے والی دوری کی بڑی وجہ پروڈکشن ٹیم کی طرف سے غلط باتوں کا ایک دوسرے تک پہنچنا تھا، بعد میں ایئرپورٹ پر ملاقات کے دوران دونوں نے تمام غلط فہمیاں دور کر لیں۔

علی رضا نے مزید بتایا کہ بعد میں ایک کافی شاپ میں ملاقات کے دوران کنزا نے خود ان سے بات چیت شروع کی جس کے بعد دونوں کے درمیان دوستی مضبوط ہوئی اور ڈرامے سے قبل ہی وہ اچھے دوست بن چکے تھے۔

Related posts

دیکھ بھال کے لیے سرحدیں عبور کرنا: الزہرہ اسپتال میں سینے کی خصوصی سرجری کے لیے مراکش سے دبئی

سلمان خان سے موازنہ؛ آخرکار رجب بٹ نے لب کشائی کردی

متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے جمعہ کو 2 میزائل اور 3 یو اے وی کو نشانہ بنایا، 3 زخمی ہوئے۔