پاکستان کی کوششوں کے باعث امریکا سے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

پاکستان کی کوششوں کے باعث امریکا سے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے حالیہ واقعات نے یہ واضح کر دیا ہے کہ سیاسی بحران کا فوجی حل ممکن نہیں

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کے باعث امریکا سے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے حالیہ واقعات نے یہ واضح کر دیا ہے کہ سیاسی بحران کا فوجی حل ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس نازک صورتحال میں امریکا کو ان عناصر سے محتاط رہنا چاہیے جو اسے دوبارہ تنازعات اور مشکلات میں دھکیلنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

ساتھ ہی عباس عراقچی نے متحدہ عرب امارات کو بھی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کا ”پروجیکٹ فریڈم“ دراصل ایک ”ڈیڈ لاک“ منصوبے میں تبدیل ہو چکا ہے جس کے نتائج مثبت نہیں نکل رہے۔

Related posts

بین اسٹوکس نے ٹیسٹ میچ کے دوران اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا

ایران نے لبنان سے اسرائیلی انخلاء کے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ کر دیا

ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کے متنازعہ فیصلوں نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کو داغدار کر دیا