پاکستان کی کوششوں کے باعث امریکا سے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے حالیہ واقعات نے یہ واضح کر دیا ہے کہ سیاسی بحران کا فوجی حل ممکن نہیں
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کے باعث امریکا سے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے حالیہ واقعات نے یہ واضح کر دیا ہے کہ سیاسی بحران کا فوجی حل ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس نازک صورتحال میں امریکا کو ان عناصر سے محتاط رہنا چاہیے جو اسے دوبارہ تنازعات اور مشکلات میں دھکیلنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
Events in Hormuz make clear that there’s no military solution to a political crisis.
As talks are making progress with Pakistan’s gracious effort, the U.S. should be wary of being dragged back into quagmire by ill-wishers. So should the UAE.
Project Freedom is Project Deadlock.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) May 4, 2026
ساتھ ہی عباس عراقچی نے متحدہ عرب امارات کو بھی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کا ”پروجیکٹ فریڈم“ دراصل ایک ”ڈیڈ لاک“ منصوبے میں تبدیل ہو چکا ہے جس کے نتائج مثبت نہیں نکل رہے۔
