پاکستان کا تجارتی خسارہ 4.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
پاکستان بیورو اسٹیٹکس کے مطابق بڑھتی درآمدات کے باعث تجارتی خسارہ دباؤ کا شکار ہے
پاکستان کا تجارتی خسارہ اپریل 2026 میں 4.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات (پاکستان بیورو اسٹیٹکس) کے مطابق برآمدات 2.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں جس میں سالانہ بنیاد پر 14 فیصد اضافہ جبکہ ماہانہ بنیاد پر 6.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی مدت کے دوران درآمدات 6.6 ارب ڈالر رہیں جس میں سالانہ بنیاد پر 17.1 فیصد جبکہ ماہانہ بنیاد پر 28.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا یے۔
پاکستان بیورو اسٹیٹکس کے مطابق بڑھتی درآمدات کے باعث تجارتی خسارہ دباؤ کا شکار ہے مالی سال 2026 کے ابتدائی 10 ماہ میں تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے اس طرح تجارتی خسارے میں سالانہ بنیاد پر 20.3 فیصد اضافہ ریکارڈ ہے۔
ماہرین کے مطابق درآمدات میں تیزی اور برآمدات میں سست روی تشویشناک ہے حکومت کے لیے بیرونی کھاتوں کا توازن برقرار رکھنا بڑا چیلنج ہے۔
