فیمنزم سے متعلق اداکارہ حنا طارق کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

فیمنزم سے متعلق اداکارہ حنا طارق کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

مجھے وہ خواتین پسند نہیں جو مردوں جیسے کردار اختیار کرنے کی کوشش کرتی ہیں

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے ایک حالیہ انٹرویو میں فیمنزم اور مرد و خواتین کے کرداروں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ایک یوٹیوب پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حنا طارق نے کہا کہ خود کو فیمنسٹ کے طور پر نہیں دیکھتی، روایتی طور پر مرد و خواتین کے کرداروں پر یقین رکھتی ہوں، جہاں مرد کو زیادہ مضبوط، فیصلہ کن اور ذمہ دار ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایسے مردوں کو پسند کرتی ہیں جو نرم مزاج یا حد سے زیادہ حساس نہ ہوں بلکہ مردانہ خصوصیات کے حامل ہوں۔ چاہتی ہوں کہ مرد تعلقات میں رہنمائی اور ذمہ داری کا کردار ادا کرے، جیسے اخراجات سنبھالنا اور منصوبہ بندی کرنا۔

حنا طارق نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ خود مختار ہیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھا سکتی ہیں لیکن وہ چاہتی ہیں کہ مرد اپنی روایتی ذمہ داریاں نبھائے اور خواتین کو سہولت اور توجہ فراہم کرے جیسے چھوٹے جذباتی اظہار اور دیکھ بھال۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے وہ خواتین پسند نہیں جو مردوں جیسے کردار اختیار کرنے کی کوشش کرتی ہیں کیونکہ خواتین کو وہ سہولتیں اور رویہ ملنا چاہیے جو روایتی طور پر مرد فراہم کرتا ہے۔

Related posts

ایک معمولی کار حادثہ تھا؟ دبئی اور متحدہ عرب امارات میں اس کی اطلاع کیسے دیں۔

امریکی قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کردیا گیا، امریکی میڈیا

ہرمز میں مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا، ایران کا امریکا کو سخت پیغام