سچل افضل کس لیجنڈ اداکار سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں؟ خود راز کھول دیا
’میں ان سے ہار بھی جاؤں گا!‘ سچل افضل نے کس اداکار کا نام لیا؟
شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار اور ماڈل سچل افضل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مستقبل میں کس سینئر اداکار کے ساتھ اداکاری کے میدان میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔
سچل افضل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور شوبز انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اداکار سے جب پوچھا گیا کہ وہ انڈسٹری میں کس اداکار سے مقابلہ کرنا چاہیں گے تو انہوں نے لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز کا نام لیا۔
سچل افضل کا کہنا تھا کہ اگر مجھےھ کسی ایک اداکار کا نام لینا ہو جس کے ساتھ میں مقابلہ کرنا چاہوں تو وہ نعمان اعجاز ہوں گے جبکہ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اداکاری کے میدان میں میرا نعمان اعجاز سے کوئی مقابلہ نہیں۔
انہوں نے سینئر اداکار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نعمان اعجاز ایک شاندار اداکار ہیں اور مجھے اب تک ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔
سچل افضل نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایک دن نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے اور اداکاری میں مقابلہ کرنے کا موقع ضرور ملے گا اگر میں ان سے ہار بھی گیا تو یہ میرے لیے اعزاز ہوگا کیونکہ مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔