ندا یاسر دو سال سے جم کیوں جارہی ہیں؟ اصل وجہ بتا دی
میں بچوں پر بوجھ نہیں بننا چاہتی، ندا یاسر کا اہم انکشاف
معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر نے اپنی فٹنس روٹین اور صحت سے متعلق سوچ پر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کن ذاتی تجربات نے انہیں اپنی صحت کو سنجیدگی سے لینے اور باقاعدگی سے ورزش کرنے پر آمادہ کیا۔
ندا یاسر نے اپنی فٹنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی ساس کا ذکر کیا اور بتایا کہ ایک وقت میں وہ انتہائی توانا اور فعال تھیں روزمرہ کے کام خود انجام دیتی تھیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ان کی صحت ایسی متاثر ہوئی کہ وہ بستر تک محدود ہوگئیں اور معمولی کاموں کے لیے بھی دوسروں کی مدد لینا پڑی۔
ٹی وی میزبان نے اپنی والدہ کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ وہ بھی ہمیشہ متحرک اور مصروف زندگی گزارتی تھیں لیکن بعد میں انہیں صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور وہ دوسروں پر انحصار کرنے لگیں۔
ندا یاسر کے مطابق ان دونوں تجربات نے مجھے اپنی صحت کے بارے میں سنجیدہ ہونے پر مجبور کیا، مجھے احساس ہوا کہ اگر موجودہ وقت میں اپنی صحت اور جسمانی فٹنس پر توجہ دوں گی تو مستقبل میں بھی زیادہ خودمختار زندگی گزار سکوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ میں تقریباً دو سال سے باقاعدگی سے جم جا رہی ہوں اور ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی کا مستقل حصہ بنا چکی ہوں۔
ندا یاسر کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 15 برس سے مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہوں، اس کے باوجود شو ختم ہونے کے بعد جم جانے، ورزش کرنے اور دیگر سرگرمیوں کے لیے وقت نکال لیتی ہوں۔