سونا مزید سستا، قیمت میں ہوئی آج کتنی کمی؟

سونا مزید سستا، قیمت میں ہوئی آج کتنی کمی؟

عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 55 ڈالرز کی کمی کے بعد 4572 کی سطح پر آگیا

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت  5500 روپے کمی سے 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے ہوگئی اسی طرح   دس گرام سونے کی قیمت 4715 روپے کمی سے 4 لاکھ 11  ہزار 147 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 55 ڈالرز کی کمی کے بعد 4572 کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 45 روپے کمی سے 7766 روپے تک آگئی۔

Related posts

دبئی کا اپ گریڈڈ Nol سسٹم 72% مکمل ہے کیونکہ RTA کا مستقبل ڈیجیٹل ادائیگی کا ہدف ہے۔

متحدہ عرب امارات کے واٹر ایوارڈ میں عالمی دلچسپی بڑھ رہی ہے کیونکہ AI مرکز کا مرحلہ لیتا ہے۔

شارجہ پولیس نے سائبر فراڈ گینگ کو ناکام بنا دیا جو فنڈز چوری کرنے کے لیے جعلی آفیشل کالز کا استعمال کرتا تھا۔