ورلڈکپ فائنل دیکھنا ہے؟ تو جیب میں کروڑوں رکھیں، 4 ٹکٹس کی قیمت نے سب کو حیران کر دیا

فٹبال کے سب سے بڑے مقابلے فیفا ورلڈ کپ فائنل کے ٹکٹس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، جہاں صرف چار نشستوں کا ایک سیٹ کروڑوں روپے تک جا پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیفا کے آفیشل ری سیل پلیٹ فارم پر فائنل کے 4 ٹکٹس کی قیمت حیران کن طور پر 1.7 ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں ایک خطیر رقم بنتی ہے۔ یہ ہائی پروفائل مقابلہ 19 جولائی کو میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق یہ چاروں ٹکٹس اسٹیڈیم کے لوئر ٹیئر میں گول پوسٹ کے پیچھے واقع نشستوں کے ایک سیٹ پر مشتمل ہیں، جنہیں شائقین کے لیے پریمیم ویو قرار دیا جا رہا ہے۔

اگرچہ فیفا خود ٹکٹس کی ری سیل قیمت مقرر نہیں کرتی، تاہم ہر خرید و فروخت پر تقریباً 15 فیصد کمیشن وصول کرتی ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اگر یہ ٹکٹس اسی قیمت پر فروخت ہو گئے تو فیفا کو صرف کمیشن کی مد میں تقریباً 2 لاکھ پاؤنڈ سے زائد رقم حاصل ہو سکتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کیٹیگری ون کے بہترین ٹکٹس کی قیمت 11,920 پاؤنڈ سے شروع ہو کر 1.7 ملین پاؤنڈ تک جا پہنچی ہے، جبکہ نسبتاً سستے ٹکٹس بھی 8 ہزار پاؤنڈ سے کم میں دستیاب نہیں۔

فٹبال شائقین کے لیے یہ فائنل جہاں ایک یادگار لمحہ ہوگا، وہیں ان قیمتوں نے عام مداحوں کے لیے اس خواب کو تقریباً ناممکن بنا دیا ہے۔

Related posts

UAE کے رہائشی فلائٹ ٹکٹ کی بکنگ کے بغیر زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خریداری کیسے کر سکتے ہیں۔

ایکنی سے متعلق پوسٹ؛ ہانیہ عامر دنانیر مبین کی حمایت میں بول پڑیں

متحدہ عرب امارات آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی کوششوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے: وزیر