پاکستان نے یو اے ای کو دو ارب ڈالر کا قرض واپس لوٹا دیا
یو اے ای کو مکمل ادائیگی کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادا کردیے ہیں۔ یو اے ای کی جانب سے یہ رقم واپس مانگی گئی تھی۔
پاکستان کو یو اے ای کو کل 3.5 ارب ڈالر ادا کرنے تھے۔ اس میں سے 2 ارب ڈالر کی ادائیگی ہوچکی ہے جب کہ باقی ڈیڑھ ارب ڈالر 23 اپریل کو ادا کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای کو مکمل ادائیگی کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔
اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان نے دو روز قبل سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر حاصل کیے تھے۔ اس کے علاوہ کل ہی یورو بانڈز کی فروخت سے 500 ملین ڈالر بھی ملے ہیں۔