غزہ میں شہداء کی تعداد 72 ہزار 549 ہوگئی، فلسطینی وزارت صحت کا اعلان

غزہ میں شہداء کی تعداد 72 ہزار 549 ہوگئی، فلسطینی وزارت صحت کا اعلان

11 اکتوبر کو نام نہاد ’’جنگ بندی‘‘ کے اعلان کے بعد اب تک کم از کم 773 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

غزہ: اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 72 ہزار 549 ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں اب تک 72 ہزار 549 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 72 ہزار 274 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ادارے نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاشیں موصول ہوئیں جن میں سے 7 نئے شہید تھے جب کہ ایک لاش ملبے سے نکالی گئی۔ اس دوران 24 زخمی بھی ریکارڈ کیے گئے۔

خیال رہے کہ 11 اکتوبر کو نام نہاد ’’جنگ بندی‘‘ کے اعلان کے بعد اب تک کم از کم 773 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 2 ہزار 171 زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریسکیو ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے 761 لاشیں بھی برآمد کی ہیں۔

ابھی بھی بہت سے شہید ملبے تلے دبے ہیں یا سڑکوں پر پڑے ہیں جہاں جاری حملوں اور تباہی کے باعث ریسکیو ٹیمیں نہیں پہنچ پارہیں۔

وزارت صحت کے مطابق شہداء کی توثیق کمیٹی کی جانچ کے بعد مزید 196 شہیدوں کو مجموعی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس سے ہلاکتوں کی مکمل تعداد کو ریکارڈ کرنے میں مشکلات کا اندازہ ہوتا ہے۔

Related posts

پی ایس ایل 11؛ لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو شکست دے دی

قریبی دوست نے فضاعلی کی شادی کی کہانی کو جھوٹا قرار دے دیا

میں عظیم نہیں عظیم ترین ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تعریفیں کرنے لگے