رمشا خان اور خوشحال خان نے شادی کا باضابطہ اعلان کردیا، تصاویر وائرل
بسم اللہ الرحمن الرحیم، الحمدللہ ہم شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں, اداکار
پاکستانی اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوشحال خان نے اپنے نکاح اور شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے تاہم دونوں نے انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
اپنی پوسٹ میں جوڑے نے لکھا کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم، الحمدللہ ہم شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، ہم اس نئے سفر کے آغاز پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سفر میں ساتھ دینے، محبت اور دعاؤں سے نوازنے والے تمام افراد کے شکر گزار ہیں۔
جوڑے نے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کی ذاتی زندگی کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں رمشا خان کو سرخ عروسی لباس میں جب کہ خوشحال خان کو سیاہ شلوار قمیض میں دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں کے نکاح سے متعلق افواہیں گردش میں تھیں اور بعد ازاں تصاویر بھی سامنے آئی تھیں جن پر رمشا خان نے ردعمل دیتے ہوئے پرائیویسی کے احترام کی اپیل کی تھی۔
