آبنائے ہرمز کھلنے کا اعلان؛ عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا
کچھ عرصہ قبل خام تیل کی قیمت 110 ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی
آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خام تیل کی فی بیرل قیمت، جو کچھ عرصہ قبل 110 ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی اب کم ہو کر تقریباً 88 ڈالر تک آ گئی ہے تاہم اس سے قبل قیمتیں 98 ڈالر کے قریب تھیں۔
ماہرین کے مطابق سپلائی میں بہتری کی توقع کے باعث مارکیٹ میں دباؤ کم ہوا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کا اہم راستہ ہے اور اس کی بحالی سے سپلائی چین مستحکم ہونے کی امید ہے، جس کے باعث قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
